آوازخواتین کی جانب سے اوکھلا میں کوئز مقابلے کا اہتمام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2022
آوازخواتین کی جانب سے اوکھلا میں کوئز مقابلے کا اہتمام
آوازخواتین کی جانب سے اوکھلا میں کوئز مقابلے کا اہتمام

 



 

نئی دہلی: گزشتہ ہفتے مدرز ڈے 2022 کے موقع پرآواز خواتین نے دہلی پولیس پبلک لائبریری، (جامعہ نگر)اوکھلا میں عظیم ہندوستانی خواتین پر کوئز مقابلے کا اہتمام کیا۔

جامعہ کے داخلہ امتحانات اور دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے لائبریری میں آنے والے طلبہ نے،اس میں شرکت کی۔ کوئز میں 40 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔

اس تقریب سے لڑکیوں کو بھی بہت حوصلہ ملا۔ دہلی پولیس پبلک لائبریری، دہلی پولیس کی کمیونٹی پولیسنگ کی ایک منفرد پہل ہے۔

یو پی ایس سی کے امیدواروں کے لیے ایک علیحدہ ونگ ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے طالب علم رضوان خان ہونہار ہیں جو کہ علاقے میں پلازما کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ ٹاپ 3 پوزیشن ہولڈرز میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ باقیوں کو بھی شرکت کے لئےسرٹیفکیٹ دیے گئے۔

لڑکیاں مستقبل قریب میں آوازخواتین کے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام میں شامل ہونے کی منتظر ہیں۔ ڈائریکٹر رتنا شکلا آنند نے اظہار خیال کیا اور پھر تقریب کا اختتام ہوا۔