پنجاب: زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-05-2025
پنجاب: زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک
پنجاب: زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک

 



امرتسر/ آواز دی وائس

پنجاب کے امرتسر کے کئی گاؤں میں جعلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک اور کم از کم 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ گاؤں تھریوال، مرڈی اور بھنگالی میں زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ معلومات کے مطابق اس زہریلی شراب پینے سے ایک درجن سے زائد مزدوروں کی موت ہو چکی ہے، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اس معاملے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم پربھجیت سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔

معلومات کے مطابق پربھجیت سنگھ جعلی شراب سپلائی کرنے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ایس ایس پی امرتسر دیہی نے تصدیق کی ہے کہ ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 105 بی این ایس اور 61 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کلبیر سنگھ عرف جگو (مرکزی ملزم پربھجیت کا بھائی)، صاحب سنگھ عرف سرائے، گرجت سنگھ اور نیندر کور شامل ہیں۔

پولیس جعلی شراب کے پورے نیٹ ورک کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب حکومت کی جانب سے بھی اس معاملے میں سخت ایکشن لینے کے اشارے ملے ہیں۔ اے اے پی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ شراب مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔