پنجاب: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-05-2026
پنجاب: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش
پنجاب: مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

 



پھاگواڑہ
پنجاب کے پھاگواڑہ، ہوشیارپور اور بعض دیگر علاقوں میں جمعہ کی صبح ہلکی بارش ہوئی، جس کے باعث ریاست میں جاری شدید گرمی سے لوگوں کو کچھ راحت ملی۔
بارش کے ساتھ گرج چمک بھی ہوئی، آسمان پر بادل چھائے رہے اور تیز ہوائیں بھی چلیں۔
جالندھر اور پٹھانکوٹ اضلاع میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چند دنوں سے پنجاب کے کئی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری سیلسیس کے آس پاس برقرار تھا، جس کے باعث شدید گرمی کی لہر جاری تھی۔ تاہم حالیہ بارش کے بعد موسم میں قدرے بہتری محسوس کی گئی ہے اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔