پنجاب میں سیلاب: تمام کالج، یونیورسٹیاں 3 ستمبر تک بند

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-09-2025
پنجاب میں سیلاب: تمام کالج، یونیورسٹیاں 3 ستمبر تک بند
پنجاب میں سیلاب: تمام کالج، یونیورسٹیاں 3 ستمبر تک بند

 



چنڈی گڑھ/ آواز دی وائس
پنجاب حکومت نے ریاست بھر میں مسلسل بارش کے پیشِ نظر تمام کالج، یونیورسٹیاں اور پولی ٹیکنک ادارے تین ستمبر تک بند کرنے کا پیر کو اعلان کیا۔ ریاست کے وزیرِ تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ گزشتہ رات سے پنجاب میں مسلسل ہونے والی بھاری بارش کے باعث تمام کالج، یونیورسٹیاں اور پولی ٹیکنک ادارے تین ستمبر 2025 تک فوری طور پر بند رہیں گے۔
بینس نے کہا کہ ہاسٹلوں میں مقیم طلبہ کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ کی ہے۔ سب سے درخواست ہے کہ مقامی حکام کی جانب سے جاری رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
ریاستی حکومت پہلے ہی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب میں تمام اسکولوں کو تین ستمبر تک بند رکھنے کی مدت بڑھا چکی ہے۔ اس سے قبل، حکومت نے تمام اسکولوں میں 27 سے 30 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
پنجاب کے کئی اضلاع میں اتوار کی رات سے بارش جاری ہے۔
ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے آبگیر علاقوں میں بھاری بارش کے باعث ستلج، بیاس اور راوی ندیوں اور چھوٹی موسمی ندیوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے پنجاب میں سیلاب آیا ہے۔ سیلاب سے گورداسپور، پٹھان کوٹ، فاضلکا، کپور تھلا، ترن تارن، فیروزپور، ہوشیار پور اور امرتسر اضلاع کے دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔