پنجاب اسمبلی انتخابات:14 کے بجائے 20 فروری کو ہوگی پولنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-01-2022
پنجاب اسمبلی انتخابات:14 کے بجائے 20 فروری کو ہوگی پولنگ
پنجاب اسمبلی انتخابات:14 کے بجائے 20 فروری کو ہوگی پولنگ

 


آواز دی وائس، چنڈی گڑھ

ریاست پنجاب میں اسمبلی انتخابات آئندہ ماہ 14 فروری2022 کو ہونا طے تھے، تاہم اب الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تاریخ میں ترمیم کرتے ہوئے 20 فروری2022 کر دی ہے۔

خیال رہے کہ روی داس جینتی کی وجہ سے پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ ملتوی ہوگی یا نہیں اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں پولنگ 14 فروری کے بجائے 20 فروری کو ہوگی۔

 الیکشن کمیشن نے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی، بی جے پی اور پنجاب لوک کانگریس پارٹی کے خط پر غور و فکرکرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

بہوجن سماج پارٹی نے بھی پولنگ کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔خط میں لکھا گیا تھا کہ 16 فروری کو گرو روی داس جینتی کے تہوار کی وجہ سے ریاست کا ایک بڑا طبقہ پہلے ہی وارانسی جا سکتا ہے۔

ایسے میں اگر ریاست میں ووٹنگ ہوتی ہے تو وہ لوگ ووٹ کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔ اس سال گرو روی داس جینتی 16 فروری کو منائی جانے والی ہے۔