دہلی میں ویک اینڈکرفیوختم کرنےاوربازارپوری طرح کھولنے کی تجویز

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-01-2022
دہلی میں ویک اینڈکرفیوختم کرنےاوربازارپوری طرح کھولنے کی تجویز
دہلی میں ویک اینڈکرفیوختم کرنےاوربازارپوری طرح کھولنے کی تجویز

 

 

نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس درمیان، ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دہلی حکومت نے ہفتے کے آخر میں کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بازاروں میں دکانیں کھولنے کے لیے لاگو طاق،جفت نظام کو ہٹا دیا جائے گا۔

پرائیویٹ دفاتر بھی 50 فیصد صلاحیت پر چل سکیں گے۔ راجدھانی دہلی میں کورونا کے کم ہوتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ تجویز لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجی ہے۔ جمعرات کو دہلی میں کووڈ-19 کے 12,306 نئے معاملے سامنے آئے اور 43 مزید لوگوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ انفیکشن کی شرح 21.48 فیصد پر آگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، یہ 10 جون 2021 کے بعد ایک دن میں کووڈ سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ سال 10 جون کو دہلی میں انفیکشن سے 44 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس سال جنوری میں انفیکشن کی وجہ سے اب تک 396 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔