بنگال:ممتاز شہریوں کی انتخابات کے بعد تشدد پر صدر جمہوریہ کو غدرداری پیش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
تشدد پر شکایت
تشدد پر شکایت

 

 

نئی دہلی: مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد پر ایک عذرداری صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو پیش کی گئی ہے، جس پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 146 معروف شخصیتوں نے دستخط کئے ہیں۔

اِس عذرداری پر 146 اعلیٰ ریٹائرڈ عہدیداروں کے دستخط ہیں، جن میں 17 جج، 63 بیورو کریٹس، 10 سفیر اور 56 مسلح افواج کے افسران شامل ہیں۔ مغربی بنگال میں ریاستی اسمبلی انتخابات کے بعد حالیہ ہلاکتوں اور خونریزی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عذرداری میں کہا گیا ہے کہ اِن واقعات نے دُرُست سوچ رکھنے والے ہر شہری کو ہر قیمت پر عدم تشدد پر کاربند رہنے کی ضرورت کو اُجاگر کیا ہے۔ اِن ممتاز شہریوں نے عذرداری میں یہ بھی کہا ہے کہ ایک جمہوری عمل کا پوری طرح احترام کیا جانا چاہئے، جو کسی بھی قسم کے بدلے زیادتی اور ردعمل کو مسترد کرتا ہے۔