اردو زبان کی اہم شخصیت پروفیسر نصیر احمد خاں کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-08-2021
پروفیسر نصیر احمد خاں
پروفیسر نصیر احمد خاں

 

 

آواز دی وائس، نئ دہلی

اردو زبان کے معروف ادیب و استاد پروفیسر نصیر احمد خاں کا انتقال ہوگیا۔ 

وہ جواہرلا نہرو یونیورسٹی سے کے شعبہ اردو سے وابستہ تھے۔ انھوں نے طویل مدت تک تدریسی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی علمی و تدریسی دلچسپی کا خاص موضوع لسانیاتی مطالعہ اور تاریخ تھا۔۔

خیال رہے کہ پروفیسر نصیر احمد خاں کووڈ میں مبتلا ہو کر صحتیاب ہو گئے تھے لیکن پھر بیمار ہوئے اور تشخیص میں جگر کا کینسر آیا۔بیس دن ایمس میں رہنے کے بعد کل گھر لایا گیا اور آج صبح چل بسے۔

پروفیسر نصیر احمد خان کی نماز جنازہ آج شام 7:30 بجے ادا کی جائے گی اور انہیں بٹلہ ہاوس قبرستان، نزد جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں دفن کیا جائے گا۔

انھوں نے اردو زبان و ادب کی قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

ان کی پیدائس سن 1944 میں غیر منقسم ہندوستان ہوءی۔

ان کی سات کتابوں کی فہرست یہاں درج کی جا رہی ہے۔ 

(1)ادبی اسلوبیات

(2)اردو ساخت کے بنیادی عناصر

(3)آزادی کے بعد دہلی میں اردو انشائیہ

(4)وادئ خوف

(5)اردو کی صوتی لغت

(6)جدید ہندی-اردو لغت

(7)لسانیات کیا ہے