پرینکا نے وایناڈ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-09-2025
پرینکا نے وایناڈ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
پرینکا نے وایناڈ میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

 



وایناڈ/ آواز دی وائس 
کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو سی پی رادھا کشنن کو 15ویں نائب صدر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ رادھا کشنن کے حلف برداری کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ میں انہیں نیک تمنائیں دیتی ہوں۔
پرینکا گاندھی جمعرات کی رات اپنے لوک سبھا حلقہ وایاناد پہنچیں جہاں جمعہ کو انہوں نے ایک طویل عرصے سے التواء کا شکار سڑک منصوبے کا بھی معائنہ کیا تاکہ منظوری سے متعلق مسائل سمیت تاخیر کی وجوہات کو سمجھا جا سکے۔
پوجیتھوڈے۔پڈنجراتھرا سڑک کی تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ سروے مکمل ہو چکا ہے اور افسران منظوری کے لیے مرکزی وزارت ماحولیات سے رابطہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود دیکھنا چاہتی تھی کہ سڑک کہاں تک پہنچی ہے، پیش رفت کیا ہے اور مسائل اور اعتراضات کیا ہیں۔ میں اب اچھی طرح واقف ہو گئی ہوں۔
پرینکا گاندھی نے مجوزہ میپّاڈی سرنگ سڑک کے بارے میں کہا کہ اس کی فوری ضرورت ہے کیونکہ لوگ واقعی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ماحولیاتی اور ایکولوجی سے متعلق خدشات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ ایک توازن قائم کرنا ضروری ہے۔ لوگوں کے لیے طبی اور دیگر سہولیات تک رسائی نہایت اہم ہے جن تک وہ آج بھی نہیں پہنچ پا رہے۔