پرینکا: الیکشن ایمانداری سے ہوئے تو جیت ہماری ہوگی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 06-11-2025
پرینکا: الیکشن ایمانداری سے ہوئے تو  جیت ہماری ہوگی
پرینکا: الیکشن ایمانداری سے ہوئے تو جیت ہماری ہوگی

 



  موٹیہاری، کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کے روز زور دے کر کہا کہ اگر بہار اسمبلی انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے کرائے گئے تو این ڈی اے حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا اور اس کی جگہ ایک ایسی حکومت آئے گی جو غریبوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے کام کرے گی۔

پرینکا گاندھی نے یہاں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ این ڈی اے حکومت کو بہار کے عوام کا کوئی احترام نہیں، حالانکہ بہار کے لوگوں نے ملک کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا،
“بی جے پی کے رہنما عوام سے مذہب کے نام پر این ڈی اے کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں، ترقی کے نام پر نہیں۔ اگر یہ انتخاب آزاد اور منصفانہ ہوا تو بہار کے عوام اس حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے اور ایسی حکومت کو ووٹ دیں گے جو غریبوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے کام کرے گی۔”

کانگریس لیڈر نے این ڈی اے حکومت پر بہار میں کمزور بنیادی ڈھانچے (poor infrastructure) کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ
“گزشتہ تین سالوں میں بہار میں 27 پل گر چکے ہیں۔”