وزیراعظم کادورہ جموں وکشمیرکامیاب تھا،شمشادبیگم نے کی تعریف

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-05-2022
وزیراعظم کادورہ جموں وکشمیرکامیاب تھا،شمشادبیگم نے کی تعریف
وزیراعظم کادورہ جموں وکشمیرکامیاب تھا،شمشادبیگم نے کی تعریف

 

 

سری نگر: بی ڈی سی چیئرپرسن شمشاد بیگم نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ جموں وکشمیرکو کامیاب بتاتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنچایت کی سطح پر حکومت ہند کی اسکیموں کا نفاذ ہورہا ہے۔خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں فلاحی کام ہورہے ہیں۔

شمشاد بیگم نے کہا کہ وزیراعظم نے پنچایتی راج دیوس منانے کے لئے یونین ٹریٹری کو مدعو کیا تھا جس کے لئے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

ان کی حکومت میں پنچایتی راج انسٹی ٹیوشنس مضبوط ہوئے ہیں اور آج ہماراسسٹم بحال ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مشن تھا کہ سرکار کی تمام اسکیمیں زمینی سطح تک پہنچ سکیں۔

ان کا دورہ جموں وکشمیر ایک کامیاب دورہ تھا جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں پہاڑی خطے کے لوگوں نے امید لگا رکھی تھی کہ وزیراعظم کوئی بڑا اعلان کریں گے مگر یہ ان کا سرکاری دورہ تھا اور اس میں کوئی اعلان نہیں ہونا تھا۔ہمارے پہاڑی علاقے کے لوگوں کو ناامید نہیں ہونا چاہئے، ہمیں ایس ٹی کی حیثیت ضرور ملے گی۔