وزیر اعظم نریندر مودی نے لتا منگیشکر کو دی سالگرہ کی مبارکباد

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-09-2021
وزیر اعظم نریندر مودی نے لتا منگیشکر کو دی سالگرہ کی مبارکباد
وزیر اعظم نریندر مودی نے لتا منگیشکر کو دی سالگرہ کی مبارکباد

 

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے معروف سنگرلتا منگیشکر کو ان کی ۹۲ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ کے ذریعے انھیں مباک باد پیش کی اور درازی عمرواچھی صحت کے لئے دعا کی۔

تقریباً چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز کے ذریعہ 20 سے بھی زائد زبانوں میں پچاس ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔

لتا منگیشکر28 ستمبر 1929ء کو اندور بھارت میں پیدا ہوئیں لتا منگیشکر کا اصلی نام ہیما ہریکدر ہے۔

ان کے والد دِینا ناتھ منگیشکر بھی گلوکار اور اداکار تھے چنانچہ وہ شروع سے ہی گلوکاری کی طرف مائل تھیں انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی تھی۔

سال 1942 میں تیرہ برس کی عمر میں لتا کے سر سے باپ کا سایہ اٹھا گیا اور خاندان کی ذمہ داری لتا منگیشکر کے اوپر آگئی جس کے بعد ان کا پورا خاندان پنے سے ممبئی آگیا۔

حالانکہ لتا کو فلموں میں کام کرنا بالکل پسند نہ تھا۔ اس کے باوجود اپنے گھر والوں کی مالی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے لتا نے فلموں میں کام کرنا شروع کردیا۔ لتا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کردی تھی۔

دینا ناتھ کی بیٹیوں میں نہ صرف لتا نے سروں کی دنیا میں مقبولیت حاصل کی بلکہ ان کی بہن آشا بھونسلے نے بھی گلوکاری میں اہم مقام حاصل کیا اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دونوں بہنوں کی آوازوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پرقبضہ کر لیا۔ (ایجنسی ان پٹ )