وزیر اعظم مودی نے پڈوچیری ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-02-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

وزیر اعظم مودی نے پڈوچیری ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دلایا ہے کہ مرکزی سرکار پڈوچیریکی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وہ آج پڈوچیری میں تین ہزار 23 کروڑ روپےمالیت کے فلاح وبہبود کے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے اور اُن کی نقاب کشائی کےبعد اظہارِ خیال کررہے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے چار لین والی قومی شاہراہ نمبر45اے کا سنگ بنیاد رکھا، جس پر 2ہزار 426 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے 491 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی جانے والی کرائیکل بلڈنگ کا بھی سنگبنیاد رکھا، جو اگست 2022 تک مکمل ہوجائے گی۔ ساگر مالا اسکیم کے تحت وزیراعظم نے پڈوچیریمیں ایک چھوٹی بندرگاہ کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا، جس پر 44 کروڑ روپے صرف ہوں گے۔ اِس پروجیکٹ سے چنئی کو رابطے کی سہولت حاصل ہوگی اور پڈوچیریکی صنعتوں کیلئے مال کی نقل وحمل کیلئے بھی آسانی ہوگی۔ جناب مودی نے اندراگاندھی اسپورٹس کمپلیکس میںSynthetic Track کی بنیاد رکھی، جس پر7 کروڑ روپے صرف ہوںگے۔

اِس کے علاوہ وزیراعظم نے بلڈ سینٹر کا افتتاح کیا۔یہ مرکز تحقیقی لیباریٹری اور تربیتی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ اِس موقع پر پڈوچیریکی لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر اوربھاری صنعتوں اور سرکاری شعبے کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال بھی موجود تھے