وزیر اعظم مودی نے کیا اڈیشہ اور بنگال کا فضائی سروے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
مودی نے کیا سروے
مودی نے کیا سروے

 

 

آواز دی وائس:نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی سمندری طوفان یاس کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئے آج اوڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کررہے ہیں۔ اِن دونوں ریاستوں میں طوفان کی تباہ کاری کے بعد بڑے پیمانے پر امداد اور بحالی کی کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعظم بالاسور، بھدرک اور مشرقی میدنی پور میں متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے اور بھوبنیشور میں ایک جائزہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی مغربی بنگال میں مغربی میدنی پور ضلعے میں ایک جائزہ میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے، جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی شریک ہوں گی۔ ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے سمندری طوفان سے ہونے والے نقصان پر تبادلۂ خیال کیلئے اُنھیں آج میٹنگ کیلئے بلایا ہے اور وہ اِس میں شریک ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ خود بھی نقصانات کا جائزہ لینے کےلئے آج ضلعے کا دورہ کررہی ہیں۔ ریاستی حکومت کے ابتدائی اندازے کے مطابق کم از کم 15 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مرکزی سرکار طوفان سے ہونے والے نقصان کیلئے پہلے ہی 400 کروڑ روپے کے معاوضے کا اعلان کرچکی ہے۔ امید ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ آج کی میٹنگ میں ضروری فنڈس مختص کئے جانے کی اپیل کی جائے گی۔

 

’یاس’آیا اور چلا گیا،بلاشبہ اپنے پیچھے ایک بڑی تباہی کے نشان چھوڑ گیا لیکن یہ پیشگی تیاریوں کا نتیجہ تھا کہ سمندری طوفان سے ہلاکتوں کو بچالیا گیا۔طوفان سے قبل لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مشن بڑی حد تک کامیاب رہا۔اگر لوگوں کو اڈیشہ اور بنگال میں ساحلی علاقوں سے ہٹایا نہیں جاتا تو یہ تباہی ہلاکتوں کی بنیاد پر خطرناک ہوسکتی تھی۔مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی بروقت کارروائیوں نے اس تباہی کو ٹال دیا۔ وزیر اعظم کا دورہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ اب وزیراعظم نریندر مودی 28 مئی ، 2021 ء کو اڈیشہ اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ وہ سمندری طوفان ‘ یاس ’ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ریاستوں میں جائزہ میٹنگوں کی صدارت کریں گے ۔ وزیر اعظم دونوں ریاستوں میں طوفان سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے بھی کریں گے۔

مشن کامیاب رہا

 اگرچہ ریاستیں سمندری طوفان ‘ یاس ’ کے گزرنے کے بعد نقصانات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں ، ابتدائی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ درست پیش گوئی اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بر وقت اطلاع دینے کی وجہ سے ریاستوں اور مرکزی ایجنسیوں نے وقت پر لوگوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح انسانی جان کے کم از کم زیاں کو یقینی بنایا ۔ اس کے ساتھ ہی پانی بھرنے سے کافی نقصانات ہوئے ہیں ، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بجلی اور ٹیلی مواصلات خدمات بحال کر دی گئی ہیں ۔

بچاو دستوں کی محنت

 این ڈی آر ایف کی تقریباً 106 ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، جس میں 46 – 46 ٹیمیں مغربی بنگال / اڈیشہ میں تعینات کی گئیں تھیں ، جنہوں نے 1000 سے زیادہ لوگوں کو بچایا اور 2500 سے زیادہ سڑکوں پر گرے ہوئے پیڑوں اور کھمبوں وغیرہ کو ہٹا کر راستہ صاف کیا ۔ دفاعی افواج میں فوج اور کوسٹ گارڈ نے بھی پانی سے گھرے ہوئے لوگوں کو بچایا ، جب کہ بحریہ اور فضائیہ پوری طرح چوکس رہے،فوج اور ساحلی گارڈز نے ڈوب رہے افراد کو بھی بچایاجبکہ بحریہ اور فضائیہ الرٹ تھی۔

امداد جلد سے جلد پہنچے

 کل وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں سے اس بات کو یقینی بنانے کو کہا ہے کہ سمندری طوفان یاس سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی جلد از جلد بحال ہوں اور متاثرہ افراد تک مناسب طریقے سے امداد پہنچے۔ سمندری طوفان یاس کے اثرات سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مودی نے طوفان سے در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ایجنسیوں کے موثر اور سرگرمرول کا ذکر کیا۔ میٹنگ کے دوران عہدیداروں نے تیاری، نقصانات کے اندازے اور متعلقہ معاملات جیسے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ اس پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ این ڈی آر ایف کی 106 ٹیمیں تعینات کی گئیں۔

میٹنگ میں وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، داخلہ سکریٹری ، بجلی کے سکریٹری ، ٹیلی مواصلات کے سکریٹری اور آئی ایم ڈی کے ڈی جی اور دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی ۔