اجمیر : وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پیر کے روز اجمیر شریف میں واقع مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 814ویں عرس کے موقع پر درگاہ میں چادر پیش کی گئی۔ اس موقع پر ملک میں امن چین اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو مرکز حکومت کی جانب سے بھیجی گئی چادر لے کر اجمیر پہنچے۔ انہوں نے درگاہ میں حاضری دی اور بلند دروازے پر وزیر اعظم کا قوم کے نام پیغام پڑھ کر سنایا۔
VIDEO | Ajmer: During the 814th Urs of Khwaja Garib Nawaz, Union Minister Kiren Rijiju brought Prime Minister Narendra Modi’s chaddar and offered it at the Dargah. He said, “Whenever I come here, I find peace. I have prayed for the peace and well-being of the nation on behalf of… pic.twitter.com/Wjw1335U2A
— Press Trust of India (@PTI_News) December 22, 2025
چادر پیش کیے جانے کے دوران درگاہ کے احاطے میں روایتی رسومات ادا کی گئیں اور عرس کی رونق عروج پر رہی۔ عرس کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں سے زائرین کی بڑی تعداد اجمیر پہنچ رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی اور نظم و نسق کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
On the sacred occasion of the 814th Urs Mubarak, Union Minister Kiren Rijiju @KirenRijiju presented the Holy Ghilaf Chaddar at Dargah Ajmer Sharif on behalf of the Government of India and Hon’ble PM Shri Narendra Modi @narendramodi ji—reaffirming the timeless message of peace,… pic.twitter.com/e2vCvmEjWF
— Haji Syed Salman Chishty (@sufimusafir) December 22, 2025
زیارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرن رجیجو نے کہا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ انہیں ایک بار پھر وزیر اعظم اور مرکزی کابینہ کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں چادر پیش کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ درگاہ میں بھائی چارے محبت اور ملک میں امن و چین کے لیے دعا کی گئی۔ درگاہ کی انتظامیہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ درگاہ کے انتظامات پارلیمنٹ ایکٹ کے تحت چلتے ہیں اور متعلقہ وزیر ہونے کے ناطے یہ ان کی براہ راست ذمہ داری ہے۔