نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز آئندہ بجٹ پر غور و خوض کے لیے نامور ماہرینِ اقتصادیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین سے ملاقات کی۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے یہ جانکاری دی۔
یہ ملاقات صبح 11 بجے شروع ہوئی، جو خبر لکھے جانے تک جاری تھی۔ اس اجلاس میں وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بی وی آر سبرامنیم، کمیشن کے دیگر اراکین کے ساتھ ساتھ متعدد ماہرینِ اقتصادیات اور شعبہ جاتی ماہرین موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق، نرملا سیتارمن یکم فروری کو مالی سال 2026-27 کا مرکزی بجٹ پیش کر سکتی ہیں۔