مدینہ بس حادثہ ۔ وزیر اعظم مودی کا ہندوستانی زائرین کی ہلاکت پر اظہار افسوس

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 17-11-2025
وزیر اعظم نے مدینہ میں پیش آئے حادثے میں ہندوستان کے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے مدینہ میں پیش آئے حادثے میں ہندوستان کے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

 



نئی دہلی : وزیر اعظم شری نریندر مودی نے مدینہ سعودی عرب میں ہندوستانی شہریوں سے متعلق حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنی جانیں کھو دینے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیر اعظم نے بتایا کہ ہندوستان کا سفارت خانہ ریاض میں اور جدہ میں قونصلیٹ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ضروری تعاون اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا۔۔۔ مدینہ کے حادثے میں ہندوستانی شہریوں کے متاثر ہونے کی خبر سے دل بے حد افسردہ ہے۔ میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیارے کھو دیے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ہمارا سفارت خانہ ریاض میں اور قونصلیٹ جدہ میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے حکام سعودی عرب کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔