پردھان منتری آواس یوجنا:'مردہ لوگوں کو فنڈ عدالتی تحقیقات کا حکم

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-01-2022
 پردھان منتری آواس یوجنا:'مردہ لوگوں کو فنڈ عدالتی تحقیقات کا حکم
پردھان منتری آواس یوجنا:'مردہ لوگوں کو فنڈ عدالتی تحقیقات کا حکم

 


آواز دی وائس، کولکاتہ

کولکتہ ہائی کورٹ نے منگل کو جنوبی 24 پرگنہ کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ وہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت الاٹ کی گئی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی تین ماہ کے اندرانکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں۔

چیف جسٹس پرکاش شری واستو اور جسٹس راج رشی بھاردواج کی بنچ مفاد عامہ کی عرضی (PIL) کی سماعت کر رہی تھی؛ جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ پردھان منتری آواس یوجنا سے وابستہ کچھ لوگوں نے سرکاری اسکیم کے تحت مختص فنڈز کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بنچ کو مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کو فنڈز جاری کیے گئے اور ان لوگوں کو ادائیگیاں کی گئیں جنہوں نے کوئی تعمیر کی ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 27 اکتوبر 2021 کو اس سلسلے میں جنوبی 24 پرگنہ کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی تھی، حالاں کہ اس پرابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ متوفی افراد اور جن لوگوں نے کوئی تعمیر نہیں کی ان کو فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

عدالت نے جنوبی 24 پرگنہ کے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواست گزار کی نمائندگی پر غور کریں اور فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی انکوائری کریں۔

بنچ نے مزید حکم دیا کہ ضلع مجسٹریٹ کو تین ماہ کے اندر معقول حکم جاری کرنا ہوگا اور اگر کسی رقم کا غلط استعمال پایا جاتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اسی طرح کے ایک معاملے میں ہائی کورٹ نے پیر کو ضلع مجسٹریٹ، پوروا مدنی پور کو ہدایت دی ہے کہ وہ پردھان منتری آواس یوجنا اور مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (MGNREGA) اسکیم کے تحت مختص فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کریں۔