امبیڈکر جینتی پر ہم وطنوں کو صدراور وزیراعظم کی مبارکباد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-04-2022
امبیڈکر جینتی پر ہم وطنوں کو صدراور وزیراعظم کی مبارکباد
امبیڈکر جینتی پر ہم وطنوں کو صدراور وزیراعظم کی مبارکباد

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما بھی انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کے متعدد سیاسی شخصیات نے امبیڈکرجینتی پر ہم وطنوں کو مبارک باد دے رہے ہیں۔ 

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئین کے معمار بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ کووند نے بدھ کے روز اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "میں ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر امبیڈکر، انسانی حقوق کے ایک مضبوط وکیل، آئین ساز، ماہر اقتصادیات اور خواتین کی بااختیاری کے لیے آواز اٹھانے والے، ایک سرکردہ قوم کے معمار کے طور پر قابل احترام ہیں۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستانی معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ذات پات کے نظام کو ختم کرنے میں خاص کردار ادا کیا۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی اور غریب اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے حصول کے لیے زندگی بھر کام کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم سب کو ہندوستان کی اس عظیم شخصیت کی زندگی سے ترغیب لینی چاہئے۔ سماجی اور اقتصادی انصاف' اور 'وقار اور مواقع کی مساوات' پر مبنی ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کرکے، ہم ان کے تئیں سچے خراج عقیدت کا اظہار کرسکتے ہیں۔

 

وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ یہ  ملک کے لیے ان کے خوابوں کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔