صدر مرمو نے دیکھی فلم ’ستارے زمین پر‘، راشٹرپتی بھون میں اسپیشل اسکریننگ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-06-2025
صدر مرمو نے دیکھی فلم ’ستارے زمین پر‘، راشٹرپتی بھون میں اسپیشل اسکریننگ
صدر مرمو نے دیکھی فلم ’ستارے زمین پر‘، راشٹرپتی بھون میں اسپیشل اسکریننگ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
عامر خان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ گزشتہ جمعہ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ حال ہی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یہ فلم دیکھی اور اس کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ عامر خان نے بھی اس موقع پر صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں فلم ’ستارے زمین پر‘ دیکھی۔ یہ فلم نیورو ڈائیورجنٹ کیفیت سے دوچار حقیقی افراد پر مبنی ہے، جو تنوع، مساوات اور شمولیت کا پیغام دیتی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر اور مرکزی اداکار جناب عامر خان بھی فلم کی ٹیم کے ساتھ اس اسکریننگ میں موجود تھے۔
عامر خان کی فلم نے باندھ لیا سب کا دل
فلم ’ستارے زمین پر‘ ریلیز سے قبل ہی خبروں میں تھی، اور اب ریلیز کے بعد ناظرین کے دلوں میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ فلم نے اب تک 75 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم صرف 90 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی ہے، اور باکس آفس پر ہٹ ہونے کے قریب ہے۔ فلم اب بھی سنیما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے۔
عامر خان نے اس فلم کو صرف سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فلم جلد کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نہیں آنے والی۔ فلم کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ 
ساؤتھ پر بھاری پڑا بالی وڈ
گزشتہ کچھ وقت سے ساؤتھ کی فلمیں بالی وڈ پر بھاری پڑ رہی تھیں، مگر اب عامر خان نے ایک مضبوط واپسی کی ہے۔ انہی کے ساتھ ریلیز ہونے والی ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنُش کی فلم ’کُبیرا‘ بھی سنیما گھروں میں چل رہی ہے، لیکن اس کی کمائی عامر خان کی فلم سے کافی پیچھے ہے۔