صدرکووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-12-2021
صدرکووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر
صدرکووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند بنگلہ دیش کے تین روزہ دورے پر15دسمبر2021 کو ڈھاکہ پہنچے۔

کووند ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 1 سے صبح 11:10 بجے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ۔

یہاں صدر کووند کا بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔کووند یہاں جنگِ آزادی میں بنگلہ دیش کی فتح کی گولڈن جوبلی اور یہاں مجیب سال کے اختتام کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

 

صدرکووند کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، دو ممبران پارلیمنٹ اور سکریٹری خارجہ بھی ہیں۔

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ہندوستان کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کا بنگلہ دیش کا یہ پہلا دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے مطابق مسٹر کووند سب سے پہلے ساور میں قومی شہداء کی یادگار پر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ شیخ مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنگ بندھو میموریل میوزیم جائیں گے۔

اس سال کے شروع میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے،  مومن نے کہا کہ تاریخ میں شاذ و نادر ہی ہے کہ ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم کا ایک ہی سال میں کسی پڑوسی ملک کا دورہ کیا ہو۔ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی عکاسی ہوتی ہے۔