نئی دہلی: صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو کرناٹک کے بنگلورو میں پتھر کی کان میں پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
بنگلورو ساؤتھ تعلقہ میں واقع ایک پتھر کی کان میں ایک بڑا گرینائٹ کا پتھر گرنے سے آٹھ مزدور ہلاک ہوگئے، جن میں زیادہ تر کا تعلق ریاست بہار سے تھا۔
صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: "کرناٹک کے بنگلورو اربن ضلع میں پتھر کی کان کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مجھے شدید افسوس ہے۔ میری دلی ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔"
Pained by the loss of lives in an accident at a stone quarry in Bengaluru Urban District of Karnataka. My heartfelt condolences to the bereaved families. I pray for speedy recovery of those injured.
— President of India (@rashtrapatibhvn) July 2, 2026