نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو نے بدھ کے روز کولکاتا میں پانچ منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ پولیس کے مطابق مغربی بنگال کے کولکاتا میں ایک خستہ حال پانچ منزلہ عمارت میں بدھ کے روز آگ لگنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔
President Droupadi Murmu expressed deep sorrow over the loss of lives in the tragic fire incident in Kolkata.
— United News of India (@uniindianews) August 19, 2026
In a social media post, she wrote, "...I extend my deepest condolences to the families who have lost their loved ones. I wish a speedy recovery to those who have been… pic.twitter.com/spg8NGjyAw
ہلاک ہونے والوں میں ایک چار سالہ بچہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ عمارت میں کئی ہوٹل قائم ہیں۔ صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہندی میں ایک پوسٹ میں کہا، ’’کولکاتا میں آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتی ہوں۔‘‘