صدر جمہوریہ نے پیرا ایتھلیٹس کو مبارک دی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 30-07-2026
صدر جمہوریہ نے پیرا ایتھلیٹس کو مبارک دی
صدر جمہوریہ نے پیرا ایتھلیٹس کو مبارک دی

 



نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں مردوں کی 100 میٹر ٹی47 دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے دلیپ مہادو گاویت اور چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے محمد باسل مورسنگنکاتھ کو جمعرات کے روز مبارک باد پیش کی۔

صدر مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا، "آپ کی تاریخی سونے اور چاندی کے تمغوں کی کامیابی ہندوستانی پیرا ایتھلیٹکس کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ آپ اپنے غیر معمولی عزم اور شاندار کارکردگی سے آئندہ بھی ملک کو متاثر کرتے رہیں۔" گلاسگو میں مردوں کی 100 میٹر ٹی47 کے فائنل میں دلیپ مہادو گاویت نے طلائی جبکہ محمد باسل مورسنگنکاتھ نے نقرئی تمغہ جیت کر اپنی غیر معمولی صلاحیت، عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

صدر نے ایک اور پیغام میں مردوں کی لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے مرلی سری شنکر کو بھی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا، "کامن ویلتھ گیمز میں مسلسل دوسری مرتبہ چاندی کا تمغہ جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے، جس پر پورے ملک کو فخر ہے۔ میں آپ کی مسلسل کامیابیوں اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔"