عرس خواجہ کی تیاریاں،کورونا ہدایات کےمطابق ہونگی تقریبات

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-01-2022
عرس خواجہ کی تیاریاں،کورونا ہدایات کےمطابق ہونگی تقریبات
عرس خواجہ کی تیاریاں،کورونا ہدایات کےمطابق ہونگی تقریبات

 

 

اجمیر: اجمیر کے ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت نے درگاہ شریف سے متعلق فریقوں کے ساتھ آج منعقدہ میٹنگ میں واضح کیا کہ خواجہ معین الدین چشتی (رح) کا 810 واں سالانہ عرس ریاستی حکومت کی کورونا ہدایات کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ عرس سے متعلق میٹنگ میں مسٹر راج پروہت نے ریاست اور اجمیر میں پھیل رہے کورونا انفیکشن کی طرف سب کی توجہ مبذول کرائی اور واضح طور پر کہا کہ عرس کا انعقاد صرف اور صرف ریاستی حکومت کے کورونا قوانین کے تحت کیا جا سکتا ہے۔

کورونا کی نئی ہدایات کے تحت ضلع انتظامیہ نے ہفتہ وار نائٹ کرفیو اور دیگر مجبوریوں کے پیش نظر فی الحال کوئی تیاری نہیں کی۔

کورونا کے مدنظر غریب نواز کے 810 ویں سالانہ عرس میں ریاستی حکومت کی رہنما ہدایات کی پوری طرح پاسداری کی جائے گی اور اجمیر ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ 

پواجہ غریب نوازؒ کے 810 ویں سالانہ عرس کے انتظامات کے موضوع پر درگاہ کمیٹی کی ورچول میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ ہوا کہ  خواجہ کے عرس میں مذہبی رسومات کو پورا کیا جائے گا۔