نئی دہلی : ملک کے مقبول ترین سنت, پریم آنند جی مہاراج اج کل بیمار ہیں جس کے سبب ان کے عقیدت مند پریشان ہیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سنت پریم آنند جی مہاراج کے چاہنے والے ہر مذہب سے تعلق رکھتے ہیں خواہ وہ ہندو ہوں مسلمان سکھ یا عیسائی اس کا ایک نمونہ مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مدینہ منورہ میں سامنے آیا ہے جہاں ایک ہندوستانی مسلمان نے سندھ پریم اننجی مہاراج کی صحت کے لیے دعا مانگی ہے، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
مدینہ منورہ سے آئی ایک ویڈیو نے کروڑوں دلوں کو چھو لیا ہے۔ ویڈیو میں مسلمان نوجوان کو روضہ مبارک کے سامنے کھڑا دکھایا گیا ہے، جس میں وہ اپنے موبائل میں سنت مہاراج کی تصویر دکھا کر ان سے عقیدت کا اظہار کر رہا ہے اور ساتھ ہی ان کی صحت کے لیے دعا کر رہا ہے،جس کا نام عبدالرحیم بتایا جا رہا ہے، اتر پردیش کے پریاگ راج (الہٰ آباد) کے رہنے والے ہیں۔ وہ حال ہی میں زیارتِ مدینہ کے لیے گئے تھے اور وہیں انہوں نے اس دل چھو لینے والی ویڈیو کو ریکارڈ کیا۔ ویڈیو میں عبدالرحیم کہتے ہیں،
پریم آنند جی مہاراج میرے لیے والد کی طرح ہیں۔ عرب سے لوٹنے والا ہر مسلمان ان کے لیے دعا کرتا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔ ہزاروں لوگوں نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا، یہی ہے ہندوستان کی اصل روح، جہاں مذہب سے پہلے انسانیت ہے۔
عبدالرحیم نے مزید کہا کہ مہاراج صرف ہندوؤں کے نہیں، بلکہ پورے ملک کے روحانی رہنما ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ محبت، یکجہتی اور انسانیت کی بات کی، اسی لیے ان کے لیے دعا مانگنا میری عقیدت کا حصہ ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو نے ایک بار پھر ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب اور مذہبی رواداری کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے، ملک میں حالات خواہ کچھ بھی ہوں لیکن ہندو اور مسلمانوں کی اکثریت اسی سوچ کو ماننے والی ہے جس کا نمونہ مدینہ منورہ سے پریا گ راج کے اس نوجوان نے پیش کیا