اب ڈاکیہ گھر آکر بنائے گا آدھار کارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 09-06-2022
اب ڈاکیہ گھر آکر بنائے گا آدھار کارڈ
اب ڈاکیہ گھر آکر بنائے گا آدھار کارڈ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

یو اے ڈی اے آئی (UIDAI ) نے کہا کہ وہ اب انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے 48,000 ڈاکیئے کو ملک کے دور دراز حصوں میں گھر گھر جا کر آدھار نمبروں کو موبائل نمبروں سے لنک کرنے، تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے آدھار کا اندراج کرنے کی اجازت دے گا۔

آدھار کارڈ جاری کرنے والی تنظیمUIDAI گھر کی دہلیز پر سروس شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس کے ساتھ، آپ جلد ہی اپنی دہلیز پر آدھار کارڈ کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ ڈاکیہ آپ کی اسپیڈ پوسٹ کی فراہمی کے علاوہ، جلد ہی آپ کی دہلیز پر آدھار خدمات فراہم کرے گا۔ پوسٹ مین کے ذریعے آدھار سروس گھر گھر پہنچائی جائے گی۔

 اس سہولت کے تحت دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو منسلک کیا جائے گا۔

UIDAI کے ایک سینئر اہلکار نے  بتایا کہ تمام 150,000 پوسٹل افسران کو اسکیم کے دوسرے حصے میں شامل کیا جائے گا۔

معلومات دیتے ہوئے افسر نے کہا کہUIDAI کے تحت ٹریننگ دی جا رہی ہے، جسے جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔ جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کا اندراج کرنا ہے۔