اس دیوالی دہلی میں کم ہوئی آلودگی : ریکھا گپتا

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-10-2025
اس دیوالی دہلی میں کم ہوئی آلودگی : ریکھا گپتا
اس دیوالی دہلی میں کم ہوئی آلودگی : ریکھا گپتا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اس سال دیوالی کی رات شہر میں ہوا کی آلودگی گزشتہ سال کے مقابلے میں کم تھا۔ ان کا یہ بیان اس وقت آیا جب نگرانی مراکز نے ایک دن قبل یہ اطلاع دی تھی کہ دیوالی کے دن دہلی کی فضائی آلودگی گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جہاں ذراتی (پی ایم  2.5) کی مقدار 675 تک جا پہنچی تھی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جمعرات کو پنجاب کے ایک وزیر سے ملاقات کریں گی اور پرالی جلانے کے معاملے پر دہلی کی تشویشات سے ریاستی حکومت کو آگاہ کریں گی۔ یاد رہے کہ پرالی جلانا سردیوں میں قومی دارالحکومت میں آلودگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔
ریکھا گپتا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال دیوالی سے پہلے اور بعد میں اوسط فضائی معیار اشاریہ کے درمیان فرق گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے، حالانکہ اس بار پٹاخے جلانے کی اجازت دی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت آلودگی پر قابو پانے کے لیے زیادہ چوکسی کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ دہلی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے منگل کو بتایا تھا کہ دیوالی سے پہلے دہلی میں اے کیو آئی 341 تھا، اور دیوالی کے بعد یہ صرف 11 پوائنٹس بڑھ کر 356 ہوا ہے۔
سرسا نے قومی دارالحکومت میں زہریلی دھند کے لیے پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور الزام لگایا کہ ریاستی حکومت نے دیوالی کی رات کسانوں کو ریکارڈ مقدار میں دھان کی پرالی جلانے پر مجبور کیا۔