آکسیجن کے بحران سے دہلی کونکالنے میں مددگارپولس

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2021
امیج بدلنے کا وقت
امیج بدلنے کا وقت

 

 

شاہد حبیب ۔ نئی دہلی

عوام کی سب سے زیادہ گالیاں کھانے کا محکمہ پولس کا ہے مگران دنوں دلی پولس کی امیج بدلتی جارہی ہے۔ وہ لوگوں کی مدد میں پیش پیش ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ وہ پولس نہیں ہے جو رشوت خوری کی ماسٹر مانی جاتی ہے۔ دہلی پولیس اسپتالوں میں بار بار آکسیجن کے بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے،اسی کے ساتھ ہی ، گھر میں زیرعلاج مریضوں کو بھی آکسیجن سلنڈر پہنچارہی ہے۔

علاوہ ازیں دہلی پولیس ضرورت مندوں کو دوائیں اور کھانا مہیا کرنے ، اورموت کی حالت میں آخری رسومات ادا کرنے میں وہ مددگار ثابت ہورہی ہے۔ کوڈ کی اس لہر میں آکسیجن کی فراہمی سب سے بڑا مسئلہ بن گیاہے۔

سینکڑوں اسپتالوں میں ہزاروں مریضوں کی سانسوں کی ڈورآکسیجن سے بندھی ہوئی ہے۔ ایسے میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے آنے والے ٹینکروں کو گرین کوریڈور دینے کا معاملہ ہاہم ہوگیا ہےاور یہ کام دلی پولس نے اپنے ذمہ لے رکھاہے۔

میکس اسپتال ساکیت

میکس ہسپتال ساکیت میں آکسیجن کی کمی کی اطلاع ملی۔ معلوم ہوا کہ ٹینکر یوپی کے کاشی پور سے آرہا ہے۔ مالویہ نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سے فوری طور پر رابطہ کیا گیا۔ اس کے بعد ٹینکر کا مقام معلوم کیاگیا اورسیما پوری کی طرف سے گرین کوریڈور دے کر ٹینکر کو بروقت ہسپتال لے جایا گیا۔ 

ای ایس آئی اسپتال،جھلمل

ای ایس آئی ہسپتال جھلمل میں آکسیجن ختم ہونے کے راستے پر تھا۔ ٹینکر 20 اپریل کی شام 10 بجے تک پہنچنا تھا ، لیکن 21 اپریل کی صبح 4 بجے تک نہیں آیا۔ اسپتال میں کویوڈ کے52 مریض داخل تھے اگرمزیدتاخیر ہوجاتی تو سب کی جان پر بن آتی۔اسپتال نے ایس ایچ او وویک وہار اجے کمار سے رابطہ کیا ، جو ٹینکر کی جگہ معلوم کرنے کے لئے فوری طور پر حرکت میں آگئے۔

صبح پانچ بجے ایک گھنٹے کے اندر ٹینکر کو اسپتال پہنچایا گیا۔ جمعرات کی صبح 8:30 بجے کے قریب ، پولیس کو پرائمس اسپتال کا فون آیا کہ وہاں اسپتال میں 150 کورونا مریض داخل ہیں اور صرف 5-6 گھنٹے کاآکسیجن باقی ہے۔

سینئر پولیس افسران نے فرید آباد میں مقیم آکسیجن فراہم کرنے والی کمپنی کے منیجر اور دیگر اعلی عہدیداروں سے رابطہ کیا۔ پولیس کی مداخلت کے بعد ، کمپنی نے ایک ٹینکر پہنچانے پر اتفاق کیا اور فوری طور پر اس میں مائع آکسیجن بھرا اور اسے اسپتال بھیج دیا۔

بدر پور بارڈر پر ایک سینئر پولیس آفیسر کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔ اس کے بعد ، چانکیاپوری پولیس اسٹیشن کے اے ٹی او انسپکٹر رجنیش گرین کوریڈور ٹینکر کو پرائمس اسپتال لے آئے۔

انجناگوسوامی کی کال

اسی دوران ، وسنت کنج کی انجنا گوسوامی نے پولیس کو فون کیا اور اپنی شدید بیمار والدہ کے لئے آکسیجن سلنڈر کی ضرورت بیان کی۔ پولیس آفیسر ایچ سی وجندر سنگھ نے سخت محنت کی اور سلنڈر کا بندوبست کیا اور ان کے گھر پہنچایا۔

جیون اسپتال کی ضرورت

اسی طرح سن لائٹ کالونی کے جیون اسپتال کے ڈاکٹر اویندر نے پولیس کو بتایا کہ 15 مریض داخل ہیں اور آدھے گھنٹے کا ہی آکسیجن باقی ہے۔ پولیس نے ایک گھنٹے میں فرید آباد سے 17 سلنڈروں کا بندوبست کیا۔ پولیس آکسیجن ٹینکر لے کر آئی

بترااسپتال میں آکسیجن کی کمی

ڈی سی پی (ساؤتھ) اتول کمار ٹھاکر نے بتایا کہ بترا اسپتال میں کوویڈ کے 350 مریض داخل ہیں۔ بدھ کی رات نو بجے کے قریب پولیس کو آکسیجن ختم ہونے کا فون آیا۔ اسپتال کے چیف انجینئر آر.کے. بینی وال نے بتایا کہ یہاں صرف دو گھنٹے کاآکسیجن ہے اور 350 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کے اعلی عہدیدار بشمول اے سی پی سنگم وہار موقع پر پہنچ گئے اور متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ایس ایچ او کوٹلہ مبارک پور کی سربراہی میں ایک ٹیم کو بدھ پور کے موہن کوآپریٹو روانہ کیا گیا تاکہ 60 خالی سلنڈر بھریں۔ ایس ایچ او میدان گڑھی ، نیب سرائے اور گریٹر کیلاش کو ٹینکر کا محل وقوع بتانے کے بعد حفاظت کے لئے روانہ کیا گیا۔ آخر کار تین گھنٹوں کی محنت کے بعد آکسیجن رات ساڑھے بارہ بجے بترا اسپتال پہنچی۔

اگرسین اسپتال 

اسی دوران بدھ کی رات نریلا-بوانا روڈ پر واقع مہاراجہ اگرسین اسپتال میں آکسیجن کی بہت قلت تھی۔ یہاں 7 سے زیادہ مریض آکسیجن کی مدد پر تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر نریلا پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ جلدی میں ، نریلا اے سی پی نیرو پٹیل کی سربراہی میں ایس ایچ اوامیش کمار اور انسپکٹر سچن مان کی ٹیم نے ، بوانہ میں آکسیجن پلانٹ سے رات کے وقت ایک گرین کوریڈور بنایا تاکہ اسے قریب 20 مائع آکسیجن سلنڈر اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے۔