جھارکھنڈ: ہزاری باغ میڈیکل کالج میں جعلی ڈاکٹر گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-05-2022
جھارکھنڈ: ہزاری باغ میڈیکل کالج میں جعلی ڈاکٹر گرفتار
جھارکھنڈ: ہزاری باغ میڈیکل کالج میں جعلی ڈاکٹر گرفتار

 


آواز دی وائس، رانچی

 ریاست جھارکھنڈ کے ہزاری باغ کے شیخ بھیکھری میڈیکل کالج اسپتال میں ایک فرضی ڈاکٹر کا پتہ چلا ہے۔ میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ کی شکایت ملنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

فرضی ڈاکٹر رام بابو پرساد پچھلے ڈیڑھ سال سے کام کر رہے تھے اور مریضوں کا علاج بھی کر رہے تھے۔

ملزم بنیادی طور پر بہار کے سارن ضلع کے تحت ملکی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج ہزاری باغ میں جونیئر ریذیڈنٹ کی نوکری کے لیے اس نے جتنے بھی کاغذات دیے تھے وہ سب جعلی پائے گئے ہیں۔ اس نے دستاویزات میں اپنے والد کا نام اور ان کی ذات بھی غلط درج کی تھی۔

یہ معاملہ منگل کو اس وقت سامنے آیا، جب میڈیکل کالج انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ بطور ڈاکٹر ان کی رجسٹریشن کا نمبر ان کی طرف سے دیا گیا ہے، اسی نمبر کے ساتھ ڈاکٹر رام بابو پرساد نامی ایک اور شخص نے میڈیکل کالج میں پی جی کی تعلیم حاصل کی۔

جب بہار کی میڈیکل کونسل سے معلومات مانگی گئی تو اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ہزاری باغ کے میڈیکل کالج میں کام کرنے والے شخص نے فرضی دستاویزات جمع کرائے تھے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد وہ ہزاری باغ میڈیکل کالج سے فرار ہو گیا تھا اور شہر کے وشنو پوری علاقے میں چھپا ہوا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسپتال آنے والے مریضوں سے ان کی علامات پوچھنے کے بعد گوگل سرچ کرنے کے بعد وہ انہیں دوائیں لکھ دیتے تھے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ مریضوں کی سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں لیکن ان کی طبی معلومات کی کمی کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔