یونانی ڈے کے موقع پر حکیم اجمل خان کی یاد میں مشاعرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
مشاعرہ کا ایک منظر
مشاعرہ کا ایک منظر

 

طبیہ کالج، کرول باغ ،نئی دہلی میں حکیم اجمل خان کی یاد میں ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، میں جس میں دلی اور بیرون دہلی کے اہم شاعروں نے شرکت کی۔ مشاعرہ کے شرکائ میں اہم نام فرحت احساس، ندیم شاد،انومشرا،امیرامام، ترکش پردیپ اور ابھیشیک مشرا کے شامل ہیں۔

آئی پی ایس افسر جتیندرمنی ترپاٹھی بھی اس موقع پر موجود تھے اور سامعین کو اپنا کلام بھی سنایا۔ مشاعرہ سے قبل کالج کے طلبہ وطالبات نے گانے گائے اور لطیفے سناکر اپنی صلاحیتوں کا اظہارکیا۔

پروگرام کا اہتمام دلی سرکارکی جناب سے کیاگیا تھا اور    چیف گیسٹ کی حیثیت سے عمران حسین (وزیردلی حکومت)موجود تھے۔ان کے علاوہ پروفیسراخترالواسع بھی تھے۔واضح ہوکہ حکیم اجمل خان کی یوم پیدائش کی مناسب سے ہر سال یونانی ڈے منایاجاتاہے۔