یوکرین سے واپس آئے طلباء سے مودی نے کی ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
یوکرین سے واپس آئے طلباء سے مودی نے کی ملاقات
یوکرین سے واپس آئے طلباء سے مودی نے کی ملاقات

 

 

آواز دی وائس، وارانسی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں یوکرین سے واپس آنے والے طلباء سے ملاقات کی۔

اس دوران طلباء نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ یوکرین کے اپنے تجربات شیئر کئے۔

وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے طلباء میں ان کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے لوگ بھی شامل تھے۔

اس کے علاوہ مودی نے اتر پردیش کے دیگر حصوں کے طلباء سے بھی بات کی۔

اس دوران وزیر اعظم کو طلباء سے انتہائی ہلکے پھلکے انداز میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہی نہیں انہوں نے طلباء کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔

 ایڈوائزری جاری ہونے کے بعد سے اب تک17,000 ہندوستانی شہری یوکرین کی سرحد سے نکل چکے ہیں اور یوکرین میں پھنسے ہوئے بقیہ طلباء کو نکالنے کے لیے آپریشن گنگا کے تحت پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انخلاء کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے، حکومت نے یوکرین سے پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے 'آپریشن گنگا' کے تحت 80 پروازیں تعینات کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بغیر کسی رکاوٹ کے انخلاء مشن کی نگرانی کے لیے دو درجن سے زیادہ وزراء کو بھی شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ 10 مارچ تک، پھنسے ہوئے ہندوستانیوں شہریوں کو نکالنے کے لیے کل 80 پروازیں استعمال کی جائیں گی۔

یہ پروازیں ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، انڈیگو، اسپائس جیٹ، وستارا، گو ایئر اور ایئر فورس کے طیاروں کے بیڑے سے تعلق رکھتی ہیں۔

وزیر اعظم گزشتہ کچھ دنوں سے اس معاملے پر اہم اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔