وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان گفتگو

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2025
وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان گفتگو
وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان گفتگو

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے پرامن حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مودی نے اس گفتگو کو "بہت عمدہ" قرار دیا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا، میرے دوست صدر میکرون سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ یوکرین اور مغربی ایشیا میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے کوششوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ مودی نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر میکرون حال ہی میں امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ملاقات میں شریک تھے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ یوکرین کے تنازع پر سربراہی بات چیت کی تھی۔