مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں دہشت گردی پر سخت حملہ کیا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 01-09-2025
مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں دہشت گردی پر سخت حملہ کیا
مودی نے ایس سی او سربراہی اجلاس میں دہشت گردی پر سخت حملہ کیا

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایس سی او سمٹ میں دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔ اُنہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی دنیا کو بھی اس مسئلے پر سچائی کا آئینہ دکھایا۔ وزیر اعظم مودی کے اس بیان کے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔
دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس سال ہندوستان نے جوائینٹ انفورمیشن آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے لڑنے کی پہل کی ہے۔ دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ اس پر میرے حمایت کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ ہندوستان پچھلے چار دہائیوں سے دہشت گردی کے عذاب کو جھیل رہا ہے۔ کتنے ہی بچے کھو گئے اور کتنے ہی بچے یتیم ہو گئے۔ ابھی حال ہی میں پہلگام میں دہشت گردی کا نہایت ہی گھناؤنا روپ دیکھا گیا۔ اس غم کی گھڑی میں جو دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے رہے، میں ان کا شکر گزار ہوں۔
وزیر اعظم نے پہلگام حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ (پہلگام) حملہ انسانیت پر یقین رکھنے والے ہر ملک اور ہر شخص کے لیے ایک کھلی چیلنج تھا۔ ایسے میں یہ سوال اٹھنا فطری ہے کہ کیا کچھ ممالک کی جانب سے دہشت گردی کو کھلا تعاون ہمیں قابلِ قبول ہو سکتا ہے؟ ہمیں صاف طور پر اور ایک آواز میں کہنا ہوگا کہ دہشت گردی پر کوئی بھی دوہرا معیار قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مودی نے کہا کہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی بڑی چیلنجز ہیں۔ دہشت گردی پوری انسانیت کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ کوئی ملک، کوئی سماج اپنے آپ کو اس سے محفوظ نہیں سمجھ سکتا، اس لیے دہشت گردی سے لڑائی میں ہندوستان نے اتحاد پر زور دیا ہے۔ اس میں ایس سی او نے بھی بڑی اہم کردار ادا کیا ہے۔