ڈبروگڑھ
وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح سویرے آسام کے ڈبروگڑھ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ان کی درخواست پر ایک سیلفی بھی لی۔ مودی نے چائے کے باغات کی تصاویر اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کیں۔
وزیر اعظم مودی نے تصاویر شیئر کیں
وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈبروگڑھ کے چائے کے باغات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چائے آسام کی روح ہے۔ یہاں کی چائے نے پوری دنیا میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔ آج صبح ڈبروگڑھ میں، میں ایک چائے کے باغ میں گیا اور وہاں کام کرنے والی خواتین سے بات چیت کی۔ یہ میرے لیے ایک نہایت یادگار تجربہ تھا۔
مودی نے مزید لکھا کہ چائے کی پتیاں توڑنے کے بعد خواتین اپنی ثقافت کے بارے میں مجھ سے باتیں کرتی رہیں اور پھر ہم نے ایک سیلفی بھی لی۔ ہم سب چائے باغان کے خاندانوں کی محنت پر بہت فخر کرتے ہیں۔ ان کی لگن اور محنت نے آسام کی عزت اور شہرت کو مزید بڑھایا ہے۔