مودی کو منی پور کا دورہ کرنے کے بارے میں بہت پہلے سوچنا چاہیئےتھا: پرینکا گاندھی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-09-2025
مودی کو منی پور کا دورہ کرنے کے بارے میں بہت پہلے سوچنا چاہیئےتھا: پرینکا گاندھی
مودی کو منی پور کا دورہ کرنے کے بارے میں بہت پہلے سوچنا چاہیئےتھا: پرینکا گاندھی

 



وایناڈ/ آواز دی وائس
کانگریس کی رکن پارلیمان پریانکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز کہا کہ انہیں ’’خوشی‘‘ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے منی پور میں دو سال تک جاری وسیع پیمانے پر تشدد کے بعد وہاں جانے کا فیصلہ کیا، حالانکہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی سوچنا چاہیے تھا۔
واڈرا نے یہ بھی کہا کہ یہ ’’بدقسمتی‘‘ ہے کہ ’’جو کچھ وہاں ہو رہا تھا‘‘ وزیراعظم نے مبینہ طور پر ’’اتنے لمبے عرصے تک ہونے دیا اور اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئیں۔ انہوں نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے دو سال بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہاں جانا ان کے لیے ضروری ہے۔ انہیں بہت پہلے ہی وہاں کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔ یہ بہت ہی بدقسمتی کی بات ہے کہ انہوں نے وہاں جو کچھ ہو رہا تھا، اسے اتنے عرصے تک ہونے دیا، لوگ مارے گئے، لوگوں کو مشکلات سے گزرنا پڑا، اس کے بعد انہوں نے وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔
وایناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمان نے کہا کہ جب بھی کہیں درد اور تکلیف ہوتی تھی، تو ہندوستان کے وزرائے اعظم ایسے مقامات کا دورہ کرتے تھے اور یہ روایت ہمیشہ نبھائی جاتی رہی ہے۔
واڈرا نے کہا کہ شروع سے ہی، چاہے کوئی بھی پارٹی رہی ہو، جہاں بھی دکھ اور تکلیف ہوتی ہے، وہ وہاں جاتے تھے۔ اور آزادی کے بعد سے یہ روایت رہی ہے۔ وہ یہ کام دو سال بعد کر رہے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ انہیں پہلے ہی اس بارے میں سوچنا چاہیے تھا۔ مودی کا یہ ریاستی دورہ ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب اپوزیشن جماعتیں کُکی اور میئتی کمیونٹی کے درمیان نسلی تنازعہ کے بعد وزیراعظم کے منی پور کا دورہ نہ کرنے پر کئی بار تنقید کر چکی ہیں۔
مئی 2023 سے جاری تشدد میں 260 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔