نئی دہلی، 10 ستمبر وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات کے مثبت جائزے پر گرمجوشی سے ردعمل ظاہر کیا اور اعتماد ظاہر کیا کہ جاری بات چیت دونوں ملکوں کی شراکت داری کی لامحدود صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا راستہ ہموار کرے گی۔
مودی نے ایکس پر کہا کہ ہندوستاناور امریکہ قریبی دوست اور قدرتی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ تجارتی بات چیت کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا میں بھی صدر ٹرمپ سے گفتگو کا منتظر ہوں۔ ہم مل کر اپنے عوام کے لیے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔
مودی کے یہ تبصرے چند گھنٹے بعد سامنے آئے جب ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ دونوں ممالک کے لیے تجارتی بات چیت کو کامیاب انجام تک پہنچانے میں ’’کوئی دشواری‘‘ پیش نہیں آئے گی اور وہ آنے والے ہفتوں میں اپنے ’’بہت اچھے دوست‘‘ مودی سے گفتگو کرنے کے منتظر ہیں۔
گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹرمپ کی سخت بیانات اور ہندوستانپر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کے بعد تعلقات میں تناؤ رہا تھا، لیکن اب حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں نرمی کے آثار دکھائی دیے ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہے جب ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ہندوستانکے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو سراہا ہے اور ساتھ ہی مودی کی تعریف بھی کی ہے، جس پر مودی نے مثبت ردعمل دیا ہے