شمال مشرق میں دکھا پی ایم مودی کا نیا جلوہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-01-2022
شمال مشرق میں دکھا پی ایم مودی کا نیا جلوہ
شمال مشرق میں دکھا پی ایم مودی کا نیا جلوہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو منی پور اور تریپورہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے 4800 کروڑ کا پروجیکٹ شروع کرنا ہے۔اگرتلہ کے سوامی وویکانند گراؤنڈ میں مودی کو دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا۔ خواتین نے ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

اس دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا۔ تریپورہ کے لوک فنکار مودی کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ انہیں دیکھ کر وزیراعظم رک گئے۔ ایک فنکار روایتی گھنٹی کے ساتھ کھڑا تھا، مودی نے اس ساز پر بھی ہاتھ آزمایا۔  آگے بڑھے تو ایک فنکار ڈھول بجا رہا تھا۔ اسے دیکھ کر مودی خود کو نہ روک سکے اور خود ہی ڈھول  بجانے لگے۔ کچھ دیر ڈھول بجانے کے بعد مودی نے فنکاروں کا استقبال کیا اور روانہ ہوگئے۔

 وزیراعظم نریندرمودی نے اگرتلہ میں مہاراجہ بیر بکرم ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ اسے 3400 کروڑ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تریپورہ گرام سمردھی یوجنا اور 100 ودیا جیوتی اسکولوں کے پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔

سوامی وویکانند گراؤنڈ میں منعقدہ ریلی کے دوران مودی نے کہا کہ پہلے کی حکومتوں کے پاس اس ریاست کے لیے کوئی ویژن نہیں تھا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ HIRA یعنی ہائی وے، انٹرنیٹ، ریلوے اور ہوائی اڈہ تریپورہ کی ترقی کا ماڈل بن جائے گا۔ تریپورہ کو شمال مشرق کا گیٹ وے بنانے کا کام جاری ہے۔