پی ایم مودی نے جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد گنوائے

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2025
پی ایم مودی نے جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد گنوائے
پی ایم مودی نے جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد گنوائے

 



نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی میں ہوئے اصلاحات کے فوائد گنوائے اور ساتھ ہی کانگریس پر بھی حملہ بولا۔ وہ یومِ اساتذہ سے ایک دن پہلے قومی استاد ایوارڈ 2025 کے فاتحین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تبدیلی کے بغیر ہم آج کی عالمی صورتحال میں اپنے ملک کو اس کا مناسب مقام نہیں دلوا سکتے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں نے اس بار 15 اگست کو لال قلعے سے کہا تھا کہ ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے اگلی نسل کی اصلاحات ضروری ہیں۔ میں نے عوام سے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ اس دیوالی اور چھٹھ پوجا سے پہلے خوشیوں کا ڈبل دھماکہ ہوگا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے ان اصلاحات کو 22 ستمبر سے نافذ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 22 ستمبر یعنی نوراتری کے پہلے دن اگلی نسل کی اصلاحات نافذ ہوں گی، کیونکہ یہ سب چیزیں یقینی طور پر "ماترشکتی" (ماں کی طاقت) سے جڑی ہیں۔ آگے انہوں نے کہا کہ آٹھ سال پہلے جب جی ایس ٹی نافذ ہوا تھا تو کئی دہائیوں کا خواب پورا ہوا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا: نئے جی ایس ٹی ریفارم سے ملک کے ہر خاندان کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔

غریب، مڈل کلاس، خواتین، طلبہ، کسان، نوجوان سب کو جی ایس ٹی ٹیکس کم کرنے سے زبردست فائدہ ہوگا۔ پہلے کی حکومتوں میں سامانوں پر کتنی بڑی مقدار میں ٹیکس لیا جاتا تھا۔ 2014 میں میرے آنے سے پہلے کچن کا سامان ہو، کھیتی باڑی سے جڑی چیزیں ہوں یا پھر دوائیاں، یہاں تک کہ لائف انشورنس پر بھی کانگریس حکومت الگ الگ ٹیکس لیتی تھی۔

انہوں نے کہا: اگر وہی دور ہوتا تو آج آپ کو 100 روپے کی کوئی چیز خریدنے پر 20-25 روپے ٹیکس دینا پڑتا، لیکن ہماری حکومت کا مقصد ہے کہ عام لوگوں کی زندگی میں زیادہ سے زیادہ بچت کیسے ہو، اور ان کی زندگی بہتر بنے۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی میں اصلاحات سے ہندوستان کی شاندار معیشت میں پنج رتن جڑ گئے ہیں۔ یہ بحث مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد شروع نہیں ہوئی تھی۔ یہ باتیں پہلے بھی ہوتی تھیں لیکن کبھی کوئی کام نہیں ہوا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جی ایس ٹی آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی اقتصادی اصلاحات میں سے ایک تھا۔ دراصل یہ اصلاحات ملک کے لیے تعاون اور ترقی کی ڈبل خوراک ہیں۔ ایک طرف عوام کا پیسہ بچے گا اور دوسری طرف ملک کی معیشت مضبوط ہوگی۔