وزیر اعظم نے رکھا راجستھان میں چار میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-09-2021
وزیر اعظم نے رکھا راجستھان میں چار میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد
وزیر اعظم نے رکھا راجستھان میں چار میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست راجستھان کے چار میڈیکل کالج کا افتتاح ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ کے کیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر ریاست راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

کورونا کی وبا کی بعد اب ملک کے اندر صحت کی جانب خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، متعدد ریاستوں میں میڈیکل کالج اور صحت مراکز کا قیام عمل میں آیا ہے۔

آج وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان میں 4 نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے راجستھان کے بانسواڑہ ، سیروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسا میں 4 نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے میڈیکل کالجوں کے قیام میں پسماندہ اضلاع کو خاص ترجیح دی ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ، مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسوکھ منڈاویہ بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں شامل تھے۔ اسکیم کے تحت ملک بھر میں 3 مراحل کے تحت 157 نئے میڈیکل کالجز کی منظوری دی گئی ہے۔

 

وہیں ریاست پنجاب کے انتخابی مہم کے دوران دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے صحت سے جڑے 6 منصوبوں کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں انتخابات جیتنے کے بعد وہ ریاست کے 16 ہزار دیہی علاقوں میں دہلی کے محلہ کلنک کی طرح پنڈ کلنک کھولیں گے۔

اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت میں 20 لاکھ روپئے تک کا علاج مفت کرایا جا سکتا ہے۔