صفائی انسانی زندگی کا جزو اور نسل درنسل چلنے والا عمل ہے:مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-10-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 وزیراعظم نریندرمودی نے صفائی کو طرز زندگی اور زندگی کا منتر قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ نسل در نسل چلنے والی مہم ہے۔

اس کی بنیاد پر ملک کے باشندوں کو ایسی صفائی اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کاعہد کرنا ہے جودنیا کے لئے پائیدار زندگی کی تحریک بن سکے ۔

مودی نے جمعہ کو یہاں سوچھ بھارت مشن شہری اور امرت یوجنا کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے تمام ریاستوں اور شہری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج کے غریب طبقے بالخصوص ریہڑی پٹری والوں کے لئے چلائی جارہی پردھان منتری سوانیدھی یوجنا کوکامیاب بنانے کے لئے بھی صحت مند مسابقت کریں تاکہ ان کی زندگی خوشگوار بن سکے۔

صفائی کوطرز زندگی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، "ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ صفائی ایک دن ، پندرہ دن ، ایک سال یا چند لوگوں کا ہی کام ہے ، ایسا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ہر کسی کا، ہردن، ہرپندرہ دن ہر سال ، نسل در نسل چلنے والا مہا ابھیان ہے۔ صفائی طرززندگی ہے، صفائی زندگی کا منترہے۔ "

انہوں نے کہا کہ ہم وطنوں نے سال 2014 میں عہد کیا تھا کہ پورے ملک کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کیا جائے گا اور دس کروڑ سے زائد بیت الخلاء کی تعمیر کرکے یہ عزم مکمل کیا گیا۔

سوچھ بھارت مشن اربن 2.0 کے تحت اب کچرے کے ڈھیرسے پوری طرح پاک شہر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشن امرت کے اگلے مرحلے میں ملک کا ہدف سیوریج اور سیپٹک مینجمنٹ کو بڑھانا ، اپنے شہروں کو پانی کی حفاظت سے مکمل بنانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری ندیوں میں کہیں پربھی کوئی گندہ نالا نہ گرے۔

انہوں نے کہا ، "سوچھ بھارت ابھیان اور امرت مشن کے اب تک کے سفر نے واقعی ہر ملک کو فخر مندکیا ہے۔ اس میں مشن بھی ہے، وقار بھی ہے ، ایک ملک کی خواہش اور مادر وطن سے محبت بھی ہے۔