پردھان منتری بال پرسکار:ہرایک فاتح کوایک لاکھ کا روپے نقد انعام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-01-2022
 پردھان منتری بال پرسکار:ہرایک فاتح کوایک لاکھ کا روپے نقد انعام
پردھان منتری بال پرسکار:ہرایک فاتح کوایک لاکھ کا روپے نقد انعام

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار‘ کے فاتحین) ویڈیو کانفنرسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے 'نیشنل گرل چائلڈ ڈے' اور 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت مختلف باتیں بچوں کے ساتھ اشتراک کیں۔

اس موقع پر بچوں کے ساتھ ان کے والدین اور متعلقہ اضلاع کے ڈی ایم بھی موجود تھے۔ حکومت نے اس سال نیشنل چلڈرن ایوارڈ-2022 کے لیے کل 29 بچوں کا انتخاب کیا ہے۔ اس سال جیتنے والوں کو 'بلاک چین ٹیکنالوجی' کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ دیے گئے۔

خیال رہے کہ ہر سال وزیر اعظم نئی دہلی میں ان بچوں سے ملتے ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے، لیکن اس بار کوویڈ 19 کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔

مدھیہ پردیش کے ایوی شرما کے ساتھ بات چیت میں پی ایم مودی نے پوچھا کہ آپ ایک مصنف ہیں، بالمکھی رامائن لکھی ہے... کیا آپ کا بچپن رہ گیا ہے یا ختم ہو گیا ہے؟

اس کے جواب میں شرما نے کہا کہ وہ پران سے متاثر ہیں۔ شرما نے لاک ڈاؤن کے دوران ٹی وی پر رامائن کو دوبارہ نشر کروانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ آج میں ملک کے بچوں سے تعاون مانگ رہا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میری بال سینا مجھے اس کام میں کامیاب کرائے گی۔ 'ووکل فار لوکل' کے لیے آگے آئیں جس طرح آپ صفائی مہم کے لیے آگے آئے تھے۔ تمام بچے گھر بیٹھ کر فہرست بنائیں کہ گھر میں آنے والی اشیاء میں سے کون سی ایسی چیزیں ہیں جو ہندوستان میں نہیں بنتی ہیں۔ اس کے بعد گھر والوں سے گزارش کریں کہ ایسی چیز خریدی جائے تو جوہندوستان میں ہی بنائی گئی ہو، اس میں ہندوستان کی مٹی کی خوشبو پائی جاتی ہو۔