پی ایم مودی نے کولکاتہ میں تین نئے میٹرو ریل راستوں کا افتتاح کیا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2025
پی ایم مودی نے کولکاتہ میں تین نئے میٹرو ریل راستوں کا افتتاح کیا
پی ایم مودی نے کولکاتہ میں تین نئے میٹرو ریل راستوں کا افتتاح کیا

 



کولکاتہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کولکاتہ میں تین نئے میٹرو ریل راستوں کا افتتاح کیا، جن میں نیٹاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے براہِ راست میٹرو سروس بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس، بی جے پی کے ریاستی صدر سُمِک بھٹاچاریہ اور مرکزی وزیر سُکانت مجمدار بھی موجود تھے۔

یہ 13.61 کلومیٹر طویل نیٹ ورک 'گرین'، ییلو' اور اورنج لائنوں پر مشتمل ہے، جو 1984 میں شروع ہونے والی کولکاتا میٹرو سروس کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان نئے راستوں کی مدد سے کولکاتا کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور لاکھوں افراد کے روزمرہ سفر میں آسانی پیدا ہوگی۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا: آج ایک بار پھر مجھے مغربی بنگال کی ترقی کو رفتار دینے کا موقع ملا۔ کولکاتا کے عوام خوش ہیں کہ شہر کا پبلک ٹرانسپورٹ نظام ترقی کر رہا ہے۔ میں کولکاتا کے لوگوں کو ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے دل سے مبارکباد دیتا ہوں۔

مودی نے کہا کہ آج جب ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب بڑھ رہا ہے، تو دم دم، کولکاتہ کا کردار اور بھی اہم ہو جاتا ہے... یہ پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ آج کا ہندوستان ہر شہر کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔

ہر شہر میں گرین موبیلٹی (ماحولیاتی طور پر دوستانہ ٹرانسپورٹ) کی کوششیں کی جا رہی ہیں؛ الیکٹرک چارجنگ پوائنٹس اور الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے... میٹرو نیٹ ورک کو وسعت دی جا رہی ہے، اور سب کو اس بات پر فخر ہے کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک رکھنے والا ملک ہے۔