گنگااشنان کےساتھ مودی نے کیا کاشی کوریڈور کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-12-2021
گنگااشنان کےساتھ مودی نے کیا کاشی کوریڈور کا افتتاح
گنگااشنان کےساتھ مودی نے کیا کاشی کوریڈور کا افتتاح

 

 

 آواز دی وائس، وارانسی

 کاشی کوریڈور کے افتتاح کے لیے اپنے پارلیمانی حلقہ پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے سب سے پہلے کاشی کے کوتوال نامی کال بھیرو مندر میں آشیرواد لیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے وہاں پوجا ارچنا کی۔

کال بھیرو مندر سے مودی گنگا مارگ کے راستے کروز کے ذریعے للیتا گھاٹ پہنچے۔ انہوں نے گیروا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ پھر انہوں نے گنگا اشنان کیا۔

گنگا میں اشنان کے بعد وزیراعظم وہاں سے جل(پانی) لے کر وشوناتھ دھام پہنچے۔ وزیر اعظم خود کاشی وشوناتھ پر جل چڑھانے کے لیے گنگا پر گئے تھے۔اس دوران انہوں نے گنگا میں اشنان کیا اور سوریہ نمسکار بھی کیا۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کال بھیرو مندر میں پوجا کرنے کے بعد راج گھاٹ پہنچے۔ کال بھیرو مندر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پوجا کی اور آرتی کرکے ملک کے لیے دعا کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں دو روزہ قیام کے دوران بابا بھولے کے شہر کو بہت سے تحفے دینے والے ہیں۔وزیر اعظم مودی دو روزہ دورے پر وارانسی کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائیہ کے خصوصی طیارے سے پہنچے تھے۔

کال بھیرو مندر کے باہر لوگوں نے وزیر اعظم کو پگڑی پیش کی۔ اس دوران وزیر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہوگئی۔ وزیر اعظم مودی جیسے ہی کال بھیرو مندر پہنچے، لوگوں نے ہر ہر مہادیو کے نعرے کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

وارانسی پہنچنے پر وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ، آشوتوش ٹنڈن، وزیر نیل کنٹھ تیواری، وزیر انیل راج بھر، ایم پی بی پی سروج، راجیہ سبھا ایم پی سروج پانڈے اور دیگر بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ اس کے ساتھ زعفرانی کپڑا بھی انہیں تحفے میں دیا۔ ہوائی اڈے سے وزیر اعظم مودی کا قافلہ کال بھیرو مندر کے لیے روانہ ہوا۔