بنگال میں بی جے پی کی جیت پر پی ایم مودی کا اظہار مسرت

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2026
بنگال میں بی جے پی کی جیت پر پی ایم مودی کا اظہار مسرت
بنگال میں بی جے پی کی جیت پر پی ایم مودی کا اظہار مسرت

 



نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی پوسٹس کیں، جن میں لکھا: “مغربی بنگال میں کمل کھل اٹھا! 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

یہ عوامی طاقت کی جیت ہے اور بی جے پی کی بہتر حکمرانی کی سیاست کامیاب ہوئی ہے۔ میں مغربی بنگال کے ہر شہری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عوام نے بی جے پی کو شاندار مینڈیٹ دیا ہے اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہماری پارٹی مغربی بنگال کے لوگوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ہم ایسی حکومت فراہم کریں گے جو معاشرے کے تمام طبقات کو مواقع اور عزت کو یقینی بنائے۔”

اپنی ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا: مغربی بنگال میں بی جے پی کی یہ ریکارڈ توڑ جیت نسلوں سے بے شمار کارکنوں کی محنت اور جدوجہد کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔ برسوں سے انہوں نے زمینی سطح پر سخت محنت کی، ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا اور ہمارے ترقیاتی ایجنڈے کے بارے میں بات کی۔ وہ ہماری پارٹی کی طاقت ہیں۔