کولمبو کی مسجد میں مودی کی سالگرہ پر ہوئی خصوصی دعا

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-09-2025
کولمبو کی مسجد میں مودی کی سالگرہ  پر ہوئی خصوصی دعا
کولمبو کی مسجد میں مودی کی سالگرہ پر ہوئی خصوصی دعا

 



کولمبو / آواز دی وائس
وزیر اعظم نریندر مودی کے 75ویں یومِ پیدائش کے موقع پر نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی لوگ ان کی صحت یابی اور خوش حالی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی سالگرہ پر کولمبو کی بوہرہ مسجد میں ایک خصوصی دعا کی محفل منعقد کی گئی۔ اس دعا میں لوگوں نے پی ایم مودی کی صحت، طویل عمر اور ہندوستان کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم مودی کے یومِ پیدائش پر ملک بھر کے کئی لوگوں نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ مرکزی وزراء سے لے کر ملک کے صدر تک سب نے وزیر اعظم مودی کو اس خاص دن کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعا کی۔
صدر دروپدی مرمو نے دی مبارکباد
وزیر اعظم مودی کے یومِ پیدائش پر صدر دروپدی مرمو نے نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی محنت اور قیادت میں ملک نے کئی بڑے مقاصد حاصل کیے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پی ایم مودی کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں اور ملک کو مزید بلندیوں پر لے جائیں۔
تیاگ، تپسیا اور سمرپن کا نام مودی :  امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ملک کے لیے تیاگ، تپسیا اور سمرپن کا نام مودی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی انتھک کوششوں سے ہندوستان کو ایک نئی سمت ملی ہے۔ پی ایم مودی نے ہمیشہ غریبوں اور سماج کے کمزور طبقات کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔
راہل گاندھی نے دی نیک تمنائیں
اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے بھی وزیر اعظم مودی کو ان کے یومِ پیدائش پر نیک تمنائیں دیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم مودی کو یومِ پیدائش کی دلی مبارکباد اور میں ان کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔