جھارسوگوڈا / آواز دی وائس
وزیرِاعظم نریندر مودی نے اوڈیشہمیں ٹیلی کام، ریلوے اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں میں 60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ مغربی اوڈیشہ کے جھارسوگڑا شہر میں وزیرِاعظم نے بی ایس این ایل کی ’دیسی‘ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ 97,500 سے زائد 4جی ٹیلی کام ٹاورز کا افتتاح بھی کرینںگے ۔ اس طرح ہندوستان ڈنمارک، سویڈن، جنوبی کوریا اور چین جیسے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا جو دیسی ٹیلی کام آلات تیار کرتے ہیں۔
اوڈیشہپہنچنے سے قبل وزیرِاعظم مودی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے کے لیے میں اڑیسہ کے جھارسوگڑا کے سفر پر ہوں… پورے ہندوستان میں 97,500 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز کا افتتاح کیا جائے گا، جو کہ ایک تاریخی کامیابی ہوگی۔ یہ مقامی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں اور یہ دور دراز کے علاقوں، سرحدی علاقوں اور ماؤنواز سے متاثرہ خطوں میں کنیکٹیوٹی کو فروغ دیں گے۔
مودی نے ملک بھر میں آٹھ آئی آئی ٹی کی توسیع کی بنیاد رکھی
اوڈیشہ سے جڑی کئی اسکیموں کے علاوہ، مودی نے ملک بھر میں آٹھ آئی آئی ٹی کے توسیعی منصوبوں کی بنیاد رکھی، جس سے آئندہ چار برسوں میں 10 ہزار نئے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ ابتدائی طور پر وزیرِاعظم کی عوامی ریلی کا مقام ریاست کے جنوبی حصے گنجام ضلع کے برہمپور میں طے کیا گیا تھا، لیکن ہفتے کو اس خطے میں شدید بارش کے پیش گوئی کے سبب جھارسوگڑا میں انتظام کیا گیا۔ تاہم، محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعہ کو کہا کہ جھارسوگڑا ان نو اضلاع میں شامل ہے جہاں گرج کے ساتھ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے۔