یوپی کے یوم تاسیس پرصدر اور وزیراعظم سمیت متعدد رہنماوں کی مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-01-2022
 یوپی کے یوم تاسیس پرصدر اور وزیراعظم سمیت متعدد رہنماوں کی مبارک باد
یوپی کے یوم تاسیس پرصدر اور وزیراعظم سمیت متعدد رہنماوں کی مبارک باد

 


آواز دی وائس،لکھنؤ

صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت مختلف لیڈروں نے اترپردیش کے73ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاستی باشندوں کو مبارک باد پیش کیا ہے۔

اترپردیش نے پیر کو ریاست کی شکل میں اپنے یوم تاسیس کا 72سال پورے کر لئے ہیں۔

اترپردیش 24جنوری 1950 کو معرض وجود میں آیا تھا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا’یوپی کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے سبھی باشندوں کو دلی مبارک باد۔ہندوستان کی تاریخ،آرٹ۔کلچر، ادب اور سیاست میں اترپردیش کے محنتی اور صلاحیت مند لوگوں نے موثر کردار ادا کیا ہے۔ میری آرزوہےکہ یہ ریاست ترقی اور خوشحالی کے راستے پر لگاتار آگے بڑھتی رہے‘۔

وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اترپردیش کو مستحکم روحانی و ثقافتی وراثت اور فطری وسائل سے مالا مال صوبہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں یوپی قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے ریاستی باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس پر مبارک باد دی‘۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا’ اترپردیش نے گذشتہ 5سالوں میں ہر شعبے میں ترقی کا میعار قائم کیا ہے۔ اس سے ریاست کے لوگوں کی زندگی آسان ہونے کے ساتھ ہی نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اترپردیش کا کثیر جہتی ترقی نئے ہندوستان میں اہم رول ادا کرتا رہے گا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ مذہب، علم اور نادر شجاعت کی سرزمین اترپردیش کے یوم تاسیس کی ریاستی باشندوں کو مبارک باد۔مودی جی کی رہنمائی میں چل رہی ریاست کی یوگی حکومت کے انتھک کوششوں سے ریاست نے اپنے افتخاار کو دوبارہ حاصل کیا ہے۔ بی جے پی اترپردیش کی ترقی و عوام کے فلاح کے لئے کمر بستہ ہے۔

اس موقع ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے اپنے پیغام میں اترپردیش کو ’انقلاب کی سرزمین‘قرار دیتے ہوئے ریاستی باشندوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد دی۔

انہوں نے اپیل کیا’ آئے، پربھو رام و بھگوان کرشن کی پاک سرزمین کو اپنے عمل، فرض اور اقدار سے معطر کریں۔ ہم سبھی’خود کفیل اترپردیش‘کے لئے پرعزم ہیں‘۔