پی ایم کیئرس: آکسیجن پلانٹوں کی تنصیب کے لیے جنگی پیمانے پر کام جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2021
نیا آکسیجن پلانٹ تیار
نیا آکسیجن پلانٹ تیار

 

 

نئی دہلی :روزانہ کووڈ19کے معاملوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر، آکسیجن کی بلاتعطل ضرورت، آکسیجن سپورٹ اور آئی سی یوبیڈ کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ نئی دہلی میں مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں طبی دیکھ بھال حاصل کرنے والے سنگینکووڈ19 مریضوں کے مؤثر طبی انتظام کے لیے آکسیجن کی مناسب اور بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے معاملے کا صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرشوردھن نے23 اپریل 2021 کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں جائزہ لیا۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈی آر ڈیاو کے ذریعہ پانچ پی ایس اے آکسیجن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔یہ ایمسٹراما سینٹر، ڈاکٹر رام منوہرلوہیا اسپتال (آر ایم ایل)، صفدرجنگ اسپتال، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، اور ایمس، جھجھر، ہریانہ میں نصب کیے جانے ہیں۔ ان طبی آکسیجن پلانٹس کے لیے پی ایم کیئرس کے ذریعہ فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ کووڈ 19 میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی سے نمٹنے کے لیے، پی ایم کیئرس نے ملک بھر میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔ ان پلانٹس کو تین ماہ کے اندر اندر لگانے کا منصوبہ ہے۔

ایک تیز فیصلہ سازی کے ذریعہ، میڈیکل آکسیجن پلانٹس کی تنصیب کا حکم نامہ اگلے ہی دن 24 اپریل 2021 کو جاریکر دیا گیا تھا۔ ایک ہفتے کے اندر، پہلے دو پلانٹوں کو مینوفیکچرنگ یونٹ ایم/ایسٹرائڈینٹنیومیٹکسپرائیوٹ لمیٹڈ، کوئمبٹور (ڈی آر ڈیاو کا ٹکنالوجی پارٹنر اور اسے مجموعی طور پر 48 پلانٹس کا آرڈر دیا گیا ہے) سے منتقل کیا گیا اور یہ 4 مئی 2021 کو نئی دہلی پہنچ گئے۔تنصیب کا کام جنگی پیمانے پر دو مقامات- ایمس، نئی دہلی اور ڈاکٹر آر ایم ایل اسپتال میں شروع کیا گیا۔ ترسیل کے نظام الاوقات پر بہت قریب سے نگرانی کی جارہی ہے۔ ایمس اور آر ایم ایل ہسپتال میں میڈیکل آکسیجن پلانٹ کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے اور آج رات تک اس کے مکمل ہو جانے کا امکان ہے۔