جہاز حادثہ: جماعت اسلامی ہند نے کیا اظہار افسوس و ملال

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2025
جہاز حادثہ: جماعت اسلامی ہند نے کیا اظہار افسوس و ملال
جہاز حادثہ: جماعت اسلامی ہند نے کیا اظہار افسوس و ملال

 



 نیو دہلی:  احمد آباد میں پیش آنے والے ایئر انڈیا کی پرواز کے المناک حادثے پر  جماعت اسلامی ہند نے انتہائی صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے،۔ اس سانحے میں بے شمار معصوم جانوں کا نقصان ہوا ہے، جن میں کئی ممالک کے مسافر اور اُس میڈیکل کالج کے متعدد طلباء و عملہ بھی شامل ہیں جہاں یہ طیارہ گر کر تباہ ہوا،

 سید سعادت اللہ حسینی،امیر، جماعت اسلامی ہند نے ایک بیان میں  جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ  یہ ناقابلِ تصور المیہ ہے۔ ہم  ہندوستان اور دنیا بھر میں تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اس بے پناہ غم کی گھڑی میں ان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں۔

حادثے کی جگہ سے آنے والی دلخراش مناظر دل کو دہلا دینے والے ہیں، اور اپنے پیاروں کی شناخت اور خبر کے منتظر خاندانوں کی بے بسی اور اذیت کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ ہم مقامی انتظامیہ، امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کی انتھک محنت اور خدمات کو سراہتے ہیں جنہوں نے ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں حصہ لیا۔

ہم حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ اس حادثے کی وجوہات کا تعین ہو سکے اور ذمہ داری طے کر کے ضروری حفاظتی اصلاحات فوری طور پر نافذ کی جائیں۔

جماعت اسلامی ہند تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے لیے اپنی دلی دعائیں اور مکمل تعاون پیش کرتی ہے۔